شہزادہ سلطان مرکز کا مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں شہزادہ سلطان برائے برائے دفاعی علوم وریسرچ نے کرونا وائرس (COFED-19) کا مقابلہ کرنے کی حکومت کی مساعی کے تحت "انجینئرنگ وینٹیلیٹرز مینوفیکچرنگ انیشی ایٹو" پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے سعودی کونسل آف انجینئرز کے دعوت پرمقامی سطح پر وینٹیلیٹر تیار کیا ہے۔ اس وینٹی لیٹر کا ڈیزائن اور اس کی تیاری کے تمام تکنیکی مراحل شہزادہ سلطان مرکز کی تجربہ گاہوں میں بنائے گئے۔ سعودی عرب میں مقامی سطح پر وینٹی لیٹر کی تیاری کا یہ پہلا اور اہم ترین قدم ہے۔ سلطان ریسرچ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ وینٹی لیٹر جانچ کے لیے مجاز حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اس کے بعد یہ ریسرچ سینٹر باقاعدہ وینٹی لیٹر مینوفیکچرنگ شروع کردے گا۔

سینٹر نے وینٹیلیٹر کے کام کے تجربات ، اور قومی فیکٹریوں کے ذریعہ آلے کی جانچ اور تیاری کے مرحلے کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ شہزادہ سلطان مرکز ٹیکنالوجی سے متعلق کوالٹیٹو اسٹڈیز اور تحقیق کے انعقاد میں مہارت حاصل کرنے والا ایک سرکاری ادارہ ہے جسے ، پرنس سلطان سینٹر فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد دفاع ، سلامتی اور تزویراتی شعبوں سے متعلق کوالٹی اور تکنیکی تحقیق کے شعبوں کام کرتے ہوئے ریاست کے دفاع اور سلامتی کے شعبوں کو فروغ اور ترقی دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں