قدرت کے رنگ، سعودی عرب میں ایک طرف آگ برساتا سورج اور دوسری طرف ژالہ باری اور سردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ان دنوں سعودی عرب کے بیشتر علاقے موسم گرما کے موسم کے مطابق سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور سورج آگ اگل رہا ہے جبکہ دوسری طرف سعودی عرب کی عسیر گورنری میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے موسم کو غیرمعمولی طورپر ٹھنڈا کردیا۔ بارش اور ژالہ باری سے سبزہ اور کھیت بھی لہلا اٹھے۔

Advertisement

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عسیر گورنری میں ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری کے مناظر کو ایک مقامی فوٹو گرافر فائع الالمعی نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ الالمعی کی تصاویر العربیہ ڈاٹ نیٹ پربھی شائع کی گئی ہیں۔

سعودی عرب کے ماہر امور موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں بعض علاقوں میں معمولی اور بعض میں شدید بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عسیر، جازان، الباحہ، الربع الخالی، سلطنت عمان، متحدہ عرب امارات اور یمن میں تیز ہوائوں کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہوئی۔ مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور مغربی ساحلی علاقوں پر تیزا ہوائیں چلتی رہیں۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے الریاض، نجران، عسیر، الباحہ اور جازان گورنریوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے بھی امکانات ہیں۔ حالیہ ایام میں سعودی عرب کی 33 گورنریوں میں بارش کی وجہ سے شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں