مدینہ منورہ میں کرونا کا شکار خواتین کے ہاں 25 بچوں کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے صحت نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ میں کرونا کا شکار ہونے والی حاملہ خواتین کے ہاں 25 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

مدینہ منورہ میں قائم احد اسپتال کی میڈیکل ٹیمنے بتایا کہ حاملہ خواتین کے بچوں کی پیدائش کے مراحل کے موقعے پر کرونا وائرس سے بچائو کے تمام ضروری اقدامات اور میڈیکل پروٹوکول پرعمل درآمد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض بچے ماں کے بطن میں طبیعی مدت نو ماہ پوری کرنے سے قبل ہی پیدا ہوگئے تھے۔

تمام بچوں کو اسپتال کے شعبہ اطفال میں رکھا گیا جہاں ان کا ضروری طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے کرونا کا شکارنہ ہونے کی تصدیق کے بعد انہیں اسپتال سے گھروں کو بھیجا گیا ہے۔

مدینہ منورہ میں محکمہ صحت نے مقامی شہریوں اور ملکی باشندوں سے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی علامات محسوس کرنے کے بعد اپنا طبی معائنہ کرائیں۔ مدینہ منورہ کی النصر، الخالدیہ اور الدعیثہ کالونیوں میں کرونا چیک اپ کے مراکزسے رجوع کرکے معائنہ کرایا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں