عراق کی مسلح افواج نے ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ترکوں کی دراندازی روکنے کے لیے مزید چوکیاں قائم کرنا شروع کی ہیں۔
العر بیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کی سیکیورٹی فورسز کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ فوج نے ترکی کی سرحد پر ترک فوج کی درندازی روکنے کے لیے اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ یہ اقدام ترکی کی جانب سے عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر دو ہفتےسے جاری بمباری کے بعد کیا ہے۔ ترک فوج شمالی عراق میں صوبہ کردستان میں کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
عراقی حکام نے بتایا کہ فوج نے ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں دراندازی روکنے کے لیے کم سے کم 12 چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ یہ چیک پوسٹیں کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان کے تعاقب اور ترک فوج کی سرحدی دراندازی روکنے کے لیے قائم کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ترکی کا دعویٰ ہے کہ شمالی عراق کے صوبہ کردستان میں کرد باغیوں نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں جو ترکی سے علاحدگی کی تحریک چلانے کے ساتھ ساتھ ترکی پر حملے بھی کرتے ہیں۔ ترکی نے سترہ جون کو شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔
ترکی کے جنگی طیاروں کی کردستان میں بمباری سے کرد باغیوں کے علاوہ عام شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترک طیاروں کی بم باری سے فوت ہونے والے عام شہریوں کی تعداد چھ بتائی جاتی ہے۔
-
عراق : دہوک میں متعدد علاقوں پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملے
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے عراقی کردستان کے صوبے دہوک میں متعدد علاقوں پر بم باری کی ہے۔ ترک فضائیہ کے طیاروں نے صوبے میں جبل خامتیر کے اطراف ٹھکانوں پر ... مشرق وسطی -
شمالی عراق میں ترک فوج کی دوبارہ بم باری، ایک ترک فوجی ہلاک
اتوار کے روز شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوئوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک ترک فوجی مارا گیا۔ ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ... مشرق وسطی -
شمالی عراق میں کردوں کے ساتھ جھڑپوں میں تُرک فوجی ہلاک
ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز شمالی عراق میں کردوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک ترکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ وزارت دفاع کے بیان میں ... مشرق وسطی