ایران میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران میں انسداد کرونا وائرس قومی کمیٹی کے رکن مسعود مردانی نے کہا ہے کہ لیبارٹریوں سے ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے متاثرین کی مذکورہ تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی 20 فی صد آبادی کرونا کا شکار ہو چکی ہے۔

ایران کی طلبا نیوز ایجنسی ’’ایسنا‘‘ کے مطابق مسعود مردانی نے کہا کہ مذکورہ اعداد وشمار ملک میں کرونا کے ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

ادھر ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 408 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 148 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما لاری نے کہاکہ ایران میں کرونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 878 ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھںٹوں کے دوران 2449 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں