.

چین اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

انھوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔