.

امارات کا 50 حکومتی مراکز کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا اعلان

سلطان الجابر صنعت و ایڈوانس ٹیکنالوجی کے وزیر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے 50 سرکاری مراکز کو منسوخ کرنے اور دو سال کے اندر اندر ان کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ریاستی حکومت کے نئے ڈھانچے کو اپنانے اور وزارتوں اور محکموں کو ضم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے کم سے کم پچاس وفاقی اداروں اور وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔

اس تناظر میں امارات کی حکومت نے سلطان الجابر کو وزیر صنعت و ایڈوانس ٹیکنالوجی کی وزارت کا قلم دان سونپا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف آج سوموار سے امارات میں تمام سرکاری محکموں میں100 فی صد اسٹاف کو حاضری کی ہدایت دی گئی ہے۔

امارات حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے بہ تدریج سرکاری ادارے کھولنے کی پالیسی اپنائی ہے جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت دفاتر میں حاضری کی ہدایات کی گئی ہیں۔

امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے حکومتی محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو دور سے کام جاری رکھنے کے لیے دی گئی چھوٹ کو مسترد کر دیا۔ اب صرف ایسے افراد جو دائمی امراض کا شکار ہیں یا انہیں مجاز طبی حکام کی طرف سے دفتر سے استثنیٰ کی سفارش کی گئی ہے کو ہی گھروں سے کام جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔