.

سعودی عرب : بادلوں اور دھند سے سجے جنوب مغربی علاقے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں کی سحر انگیز تصاویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کے دلوں کو مسرت سے بھر دیا۔ ان تصاویر میں پھولوں اور پیڑوں سے بھرے پہاڑ، موسلا دھار بارش برساتا آسمان اور دھند سے ڈھکے بالائی مقامات نظر آ رہے ہیں۔ فوٹوگرافی کے دیوانوں نے ان خوب صورت مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کر کے انہیں ٹویٹر پر (#تغطية_مناظر_طبيعية_من _الجنوب) کے ٹرینڈ کے ساتھ پھیلا دیا۔

KSA: Clouds and Fog

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور وڈیوز کے مناظر دلوں کو اسیر بنا لینے والے ہیں۔ ان میں ہروب ضلع میں فیفا کے پہاڑوں اور دیگر قدرتی مناظر کے علاوہ عسیر اور جازان صوبوں میں مختلف وادیوں اور پہاڑوں کے بیچ راستوں کی تصاویر شامل ہیں۔

KSA: Clouds and Fog

ادھر عسیر صوبے میں انتظامیہ نے ابہا شہر کی سڑکوں، راستوں، کھلے میدانوں اور باغوں کو دس لاکھ سے زیادہ موسمی پھولوں سے سجا دیا۔ یہ انتظامات ہر سال موسم گرما میں ابہا کا رخ کرنے والے افراد کے استقبال کے واسطے کیے جاتے ہیں۔

KSA: Clouds and Fog