.

حزب اللہ نے شام اور لبنان میں اسمگلنگ کے لیے نئی کراسنگ قائم کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام اور لبنان کے درمیان اسلحہ اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ کے لیے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے مشرقی لبنان میں وادی البقاع سے دمشق کے مشرقی شہر الزبدانی تک رسائی کے لیے ایک نئی کراسنگ قائم کی ہے تاکہ اسمگلنگ کا سلسلہ بحال کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق وادی البقاع اور کوبانی کے درمیان کراسنگ پوائنٹ پہلے سے موجود ہے۔ ماضی میں بھی اس گذرگاہ سے حزب اللہ کے جنگجو شام اور لبنان میں داخل ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ چند ایام میں اس کراسنگ سے ایک نیا راستہ جوڑا گیا ہے جسے عام شہریوں کی آمدو رفت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لبنان کے فیلڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حالیہ ایام میں تیار کردہ راستہ پہلے صرف ملٹری مقاصد کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس راستے سے حزب اللہ کے جنگجوئوں کو شام اور لبنان میں اسمگلنگ کے لیے بھیجا جاتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ آئندہ ایام میں لبنان سے شام میں امدادی قافلے چلائے گی۔ یہ قافلے ایک ایسے وقت میں چلائے جائیں گے جب دوسری طرف وادی البقاع کے باشندے اس وقت اقتصادی اور مالی بحران کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ لبنان اور شام کی سرحد پر یہ کراسنگ ایک ایسے وقت میں قائم کی گئی جب دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے غیرقانونی چوکیوں اور گذرگاہوں کی وجہ سے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے