.

مصر کو پانی سے محروم نہیں کریں گے : ایتھوپیائی وزیر اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد نے باور کرایا ہے کہ "النہضہ ڈیم کے کام شروع کرنے اور اسے بھرنے کے عرصے کے حوالے سے مصر کے ساتھ ہمارا اختلاف افریقی کیمپ کے اندر ہی حل ہو جائے گا"۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ "ہم مصر کو کوئی ضرر نہیں پہنچائیں گے ، ہم ڈیم کو بھرنا شروع کر دیں گے تا کہ شدید بارشوں کے سیزن سے استفادہ کیا جا سکے"۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ "ہم مصر کو پانی سے محروم نہیں کریں گے اور جلد ہی ایک معاہدے تک پہنچ جائیں گے"۔

مصر میں آبی وسائل کے وزیر ڈاکٹر محمد عبدالعاطی نے اتوار کے روز باور کرایا کہ النہضہ ڈٰیم کے حوالے سے مصری تجویز بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے ایتھوپیا کے مقصد کو پورا کر دے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مصری اور سوڈانی مفادات کو بھاری نقصان پہنچنے سے بھی اجتناب کیا جا سکے گا۔

مصری وزیر کے مطابق مصری تجویز پر عمل درامد کو مشترکہ دریاؤں کے استعمال کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں