.

شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے القدس اور الاقصیٰ سے متعلق دستاویزی کتاب کی اشاعت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے "الأقصى" کے عنوان سے ایک دستاویزی با تصویر کتاب شائع کی گئی ہے۔ اس کتاب میں القدس اور مسجد اقصیٰ کی نایاب تصاویر، القدس کی تاریخی اور اس کے اسلامی تشخص، قبۃ الصخرہ اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے مستند معلومات جمع کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق شاہ عبدالعزیزلائبریری کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارے ریلیف اینڈورکس ایجنسی "اونروا" کے ساتھ لائبریریوں کے قیام کا ایک نیٹ ورک قائم کرنے میں بھی اس کی معاونت کی ہے۔

شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے جنرل سپر وائزر ڈاکٹر عبدالکریم الزید نے القدس کی آئینی، قانونی اور اسلامی حیثیت کی مستند معلومات اور تصاویر پر مشتمل انٹرنیٹ پر ایک ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کی ضرورت پر زورد یا۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس اور الاقصیٰ کے حوالے سے ہونے والے دستاویزی کاموں ، تحقیق اور ریسرچ اور خدمات کو مربوط انداز میں انٹرنیٹ پر پیش کیا جانا چاہیے تاکہ بالعموم پوری دنیا اور بالخصوص عالم اسلام اس سے استفادہ کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ القدس کے حوالے سے شاہ عبدالعزیز لائبریری میں 820 کتب موجود ہیں۔ ان میں سے بعض 150 اور بعض 500 صفحات پر محیط ہیں۔ یہ القدس کے حوالے سے معلومات کا ایک مستند اور ضخیم زخیرہ ہے جس میں القدس کے بارے میں ایک ملین کے قریب صفحات موجود ہیں۔