.

قطر پر صومالیہ کو دوسرے ممالک کو ضرر پہنچانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک صومالیہ کی حزب اختلاف کی جماعت "وجدر" کے صدر عبدالرحمان ورسمی نے قطر کی جانب سے موغادیشو میں مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطری حکومت صومالیہ کوایک نجی تنظیم کے طورپر دوسرے ممالک کو ضرر پہنچانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

مسٹر ورسمی نے ایک بیان میں کہا کہ قطر کا پیسہ پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر محمد الشیخ عثمان جواری کو ان کے منصب سے ہٹانے اور صومالیہ کی اندرونی سیاست میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر دوسرے ممالک کی حکومتوں کے بجائے طالبان، حماس اور اخوان المسلمون جیسی تنظیموں کے ساتھ ڈیلنگ کرتا ہے۔