مصر کی اپیل عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر کو ایک فوجی عدالت کی طرف سے "مكتب الإرشاد" کیس میں سنائی جانے والی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے فوجی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
خیال رہے کہ قاہرہ کی ایک فوجی عدالت نے پانچ دسمبر 2018ء کو اخوان کے مرشد عام محمد بدیع ، خیرت الشاطر رشاد البیومی، عبدالرحیم محمد عبدالرحیم، محمود احمد ابو زید اور مصطفیٰ عبدالعظیم فہمی مکتب ارشاد کیس میں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔
اس کیس میں عدالت نے اخوان رہ نمائوں سعد الکتاتنی، ایمن ھدھد، اسامہ یاسین، محمد البلتاجی، عصام العریان اور حسام الشحات کو بری کردیا تھا۔