قطر اپنا "فلائنگ پیلس" فروخت کرنے جا رہا ہے ، ایردوآن کو ایسا ہی طیارہ تحفے میں دیا تھا
عالمی نقل و حمل کے وسائل سے متعلق ایک ویب سائٹ کے مطابق قطر ان دونوں اپنے ایک پرُ تعیش ترین طیارے کو فروخت کرنے کی تیاری میں ہے۔
یہ طیارہ 747-8i Boeing Business Jetماڈل کا ہے۔
اس سے قبل فرانسیسی اخبار " لو فيگارو" میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ قطر نے اسی نوعیت کا یک جہاز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو بطور تحفہ عنایت کیا تھا۔
تاہم اس نہایت پر تعیش طیارے کی فروخت کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ اس سلسلے انگریزی ویب سائٹ the drive نے اپنی رپورٹ میں "فلائنگ پیلس" قرار دیے جانے والے اس طیارے کی اہم خصوصیات اور اس کی اندرونی تصاویر کا انکشاف کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس طیارے نے 1100 گھنٹوں سے زیادہ پرواز نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے فرانسیسی اخبار "لو فيگارو" میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چند برس قبل قطر کے امیر نے اپنے قریبی اتحادی ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ایک بوئنگ 747 کا تحفہ نوازا تھا۔ یہ قطر اور ترکی کے درمیان شراکت داری کی مضبوطی کی ایک علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔
سوئس ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کے زیر انتظام مذکورہ کمرشل طیارہ جو 11 دسمبر 2017 کو بازل – مولوز کے فرانسیسی سوئس ہوائی اڈے پر پہنچا تھا ،،، اس کی قیمت ایک ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔