ایمریٹس ایئرلائن ملازمتوں میں 10 سے 20 فیصد کمی کر رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایمریٹس ایئرلائن نے ملازمتوں میں 10 سے 20 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالےسے بات کرتے ہوئے صدر ایمریٹس ایئرلائن کا کہنا تھا کہ ہم باقی ایئرلائنز کی طرح کام نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے زیادہ تر مسافر اب جا چکے ہیں اور موجود حالات میں انہیں جلد واپس لانا ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بھی غلط نہیں ہو گا کہ آنے والے کچھ وقت میں شاید ہم 10 سے 20 فیصد پر ہی کام کر رہے ہوں۔

ترجمان کے مطابق ہمیں حالیہ کرونا کی صورتحال کی وجہ سے بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنا اسٹاف محدود کرنے پر مجبور ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت کروناکی وجہ سے پوری دنیا کا نطام درہم برہم ہو گیا ہے جس کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں بھی لگا دی گئی تھیں۔

ان سفری پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی ایئرلائنز بھی بری طرح متاثر ہو گئی تھیں، اماراتی ایئرلائن بھی اس کی لپیٹ میں آگئی تھی جس کے بعد اس نے اپنا اسٹاف کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں