عراق میں کرونا کا شکار دیالی صوبے کی خاتون رکن پارلیمنٹ غیدا کمبش گذشتہ روز وبا سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غیدا سعید عبدالمجید عبدالحسین کمبش 1974ء کو بغداد میں پیدا ہوئیں۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ عراقی سیاست دانوں میں شمار کی جاتی تھیں۔ انہوں نے سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ کمبش سنہ 2010ء کو عراقی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں۔
قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے چھ ارکان پارلیمنٹ کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔
عراق میں حالیہ ہفتوں کے دوران کرونا کی وبا تیزی کے ساتھ پھلی ہے۔ عراقی حکومت نے وبا کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ فضائی سروس اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
عراق میں وزارت صحت کے مطابق جمعرات کے روز 2170 افراد کرونا کا شکار ہوئے۔ جب کہ ایک سو تین افراد کی وفات کی تصدیق کی گئی۔ عراق میں کرونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 69612 ہے جبکہ 2882 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے مزید 7 ارکان کرونا کا شکار
ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) کے مزید سات ارکان کے کرونا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایران میں مزید ارکان پارلیمنٹ ایک ایسے وقت میں کرونا کا ... مشرق وسطی -
معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کرونا وائرس کا شکار
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت ... پاكستان -
کرونا سے متاثرہ لبنانی نژاد لوئس ابی نادر ڈومینیکن ریپبلک کے صدر ہوں گے
ڈومینیکن ریپبلک میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق Luis Rodolfo Abinader Corona نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس طرح 52 سالہ لبنانی نژاد تاجر ... بين الاقوامى