ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت تہران میں پراسرار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کی ایسنا نیوز ایجنسی کے مطابق تہران میں ایک گیس فیلڈ میں ہونے والے دھماکے میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ اس دھماکے میں کم سے کم ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
تہران میں فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال المالکی نے کہا کہ ہفتے کہ شام مقامی وقت کے مطابق نو بج کر چار منٹ پر تہران کی بلدیہ میں فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے پچیسواں نظام کی رہائشی عمارت میں ایک دھماکہ ہوا۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز فورا جائے وقوعہ پر پہنچے۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تھی کہ ایک پرانی عمارت کے تہ خانے میں جو ساٹھ میٹر کی جگہ پر تعمیر کی گئی ہے میں دھماکہ ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جلالی نے کہا کہ رہائشی فلیٹ میں ایک نوجوان اور عورت رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نوجوان ، جس کی عمر تقریبا 16 سال تھی گیس دھماکے سے بری طرح جھلس گیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جلال المالکی کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے تہہ خانے پہنچنے پر انکشاف کیا کہ مذکورہ منزل میں متعدد گیس سیلنڈرز ذخیرہ کیے گئے تھے ، جن میں سے کچھ کا وزن 5 کلو گرام تھا ، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی تعداد 30 ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں حالیہ ایام میں پراسرار دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران میں بعض دھماکے حساس علاقوں اور ایٹمی تنصیبات میں ہوئے ہیں۔