سعودی عرب میں آگ برساتے سورج کے نیچے گاڑی میں پھنسے دو بچوں کا کیا ہوا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شمال میں ایک شخص نے گاڑی میں پھنسے دو بچوں کو بچا لیا جو شدید گرمی میں زار و قطار رو رہے تھے۔

مذکورہ شخص نے اس کارروائی کا وڈیو کلپ بھی بنا لیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

Advertisement

اس حوالے سے سماجی بہبود کی وزارت کے سرکاری ترجمان ناصر الہزانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ شمالی سرحد کے صوبے میں سیکورٹی یونٹ نے مذکورہ کیس کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی نوعیت کے تشدد یا ایذا رسانی کے کیس کے بارے میں خاندانی تشدد کی اطلاع کے مرکز پر 1919 پر آگاہ کیا جائے۔

الہزانی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں نظر آنے والے دونوں بچوں تک پہنچنے کے لیے رابطہ کاری جاری ہے اور ذمے دار افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ #المفقودين_جواهر_ووايل سعودی عرب میں ٹویٹر پر سرفہرست ٹرینڈ رہا۔ صارفین نے دونوں بچوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے والدین کی غفلت کی مذمت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں