.

رواں سال حج پرصحت پروٹوکول کی مزید تفصیلات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ ٹی وی چینل نے رواں سال 1441ھ کے حج سیزن کے موقعے پر طبی حوالے سے مزید احتیاطی تدابیر کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔ پانچ جولائی کو سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ حج پروٹوکول میں مزید شرائط کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان شرائط میں مکہ معظمہ میں داخل ہونے سے قبل عازمین حج کا طبی قرنطینہ کرنا، مکہ معظمہ میں 6 ہزار مربع میٹر رقبے پر حجاج کرام کے لیے ایک مرکزی اجتماع گاہ، تمام حجاج کرام اور انتظامی اداروں کے کارکنان کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ برقرا رکھنا۔

حجاج کرام کو گروپوں میں تقسیم کرنا، ہر گروپ میں بیس سے زیادہ افراد کا نہ ہونا، ہر گروپ کے لیے ایک گائیڈ مقرر کرنا جیسے ضابطے مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حج پر49 سواریوں کی گنجائش والی 40 بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر ان گاڑیوں میں 22 سے زیادہ افراد سوار نہیں ہوں گے۔ حجاج کے ایک گروپ کے جو بس مختص ہوگی وہ آغاز سے حج کے اختتام تک ان کے ساتھ رہے گی۔۔ اس دوران گاڑی تبدیل نہیں کی جائے گی۔

طواف اور سعی کے دوران حجاج کرام کے چلنے کے لیے راستوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ عازمین حج آپس میں دو میٹر کا فاصلہ رکھیں گے۔ عازمین حج کو جمرات میں کنکریاں مارنے کے لیے پیک شدہ کنکریاں دی جائیں گی۔ جب کہ حجاج کرام کو کھانا بھی پیک حالت میں ملے گا۔ ہر عازمین حج کو منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے لیے 9 مربع میٹر کی جگہ فراہم کی جائےگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں