.

سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے مملکت میں کرونا وبا کی وجہ سے تعطل کا شکار تفریحی مراکز کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ہماری پرامن اور محفوظ تفریح ہیش ٹیگ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر ایک مہم بھی شروع کی جا رہی ہے جس میں شہریوں کو تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مطلع کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت ملک میں مختلف شہروں میں ہونے والی تفریحی سرگرمیوں اور پروگرامات کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے شرائط اور ضابطہ اخلاق بھی وضع کیا گیا ہے تاکہ کرونا کی وبا کے خطرات کی روک تھام کی جاسکے۔ ان ہدایات میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران سماجی فاصلہ، ماسک پہننا، مقرر کردہ راستوں پر چلنا اور تفریحی سرگرمیوں کا تعین کرنا اور باہمی فاصلہ قائم رکھنا جیسی شرائط ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں