.

عراق : بصرہ میں بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرین کا احتجاج اور راستے بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں اتوار کی شام مظاہرین نے اپنے علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق مرکزی راستے شارع بغداد پر ہونے والے اس احتجاج کے دوران

مظاہرین نے اپنے غصے کے اظہار کے لیے ٹائر بھی جلائے۔

خدمات اور تعمیر نو سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کی کمیٹی کے رکن جاسم البخاتی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بجلی کی فراہمی میں حکومت کی کمزوری اور کوتاہی کا وجود ہے جس کے سبب شہری مظاہروں پر مجبور ہو گئے۔

البخاتی نے عراقی مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نظام کی ناکامی کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں جرمنی کی سیمنز کمپنی کے ساتھ معاہدے کو ختم کر کے دیگر کمپنیوں کے حوالے کرنا اور بین الاقوامی دباؤ اہم ترین ہیں۔

کمیٹی کے رکن کے مطابق بدعنوانی عراق میں بجلی کی توانائی کی کمی کا ایک اہم سبب ہے۔ زیادہ تر ممالک نہیں چاہتے کہ عراق اپنی نارمل حالت پر واپس آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں