متحدہ عرب امارات نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کی کوشش کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سےحملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
اسی حوالے سے متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا مکمل ساتھ دینے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی شیطانی طاقتوں کے خلاف متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ایک صف میں کھڑے ہیں۔ امارات سعودی عرب کی حکومت ، عوام اور ملک کی سالمیت، استحکام اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں ملک کسی بھی خطرے کے خلاف مل کر لڑنے کے لیے تیاری ہیں۔ بیان میں حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بار بار حملوں کی کوشش کو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کا تسلسل قرار دیا۔
-
حوثی دہشت گردوں کا سعودی عرب پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ ناکام
عرب اتحاد نے دو میزائل اور چھ بمبار ڈرون مار گرائے مشرق وسطی -
یمنی فوج نے الحُدیدہ میں حوثی باغیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا
یمن کی آئینی فوج نے حوثی ملیشیا کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ جنوبی الحدیدہ میں الدریھمی شہر میں دوران پرواز مار گرایا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ... مشرق وسطی -
یمن کی فوجی عدالت میں حوثی لیڈر سمیت174 باغیوں کا ٹرائل
حوثیوں پرآئینی حکومت کے خلاف بغاوت اور ایران کے لیے جاسوسی کا الزام مشرق وسطی