گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایران میں سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم کا آغاز ہو گیا۔ اس مہم میں ایران میں انسانی حقوق کے کارکنان شریک ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ ایرانی جیلوں میں گرفتار افراد کے خلاف موت کے ظالمانہ فیصلے کا سلسلہ روک دیا جائے۔ ان افراد میں بالخصوص تین ایرانی نوجوان شامل ہیں جن کو گذشتہ برس نومبر میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کے تناظر میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان نوجوانوں کے نام امير حسين مرادی، سعید تمجیدی اور محمد رجبی ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ اور ایمنیسٹی انٹرنیشنل تنظیم بھی اس مطالبے میں شامل ہو چکی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے فارسی زبان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اُن کُرد شہریوں کی پھانسی کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جن کو ایران میں خمینی کے انقلاب کے آغاز پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ اس تصویر کے اوپر یہ بھی عبارت لکھی گئی ہے کہ پے در پے پھانسیوں کے 41 سال کافی ہیں۔
چهل و یک سال اعدام کافیست! #اعدام_نکنید pic.twitter.com/HJW4aAtVdM
— USA darFarsi (@USAdarFarsi) July 14, 2020
دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھی ٹویٹر پر ایران میں موت کی سزاؤں ے خلاف یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کو چاہیے کہ تینوں نوجوان مظاہرین کے خلاف سزائے موت کے احکامات کو فوری طور پر منسوخ کر دیں … اس لیے کہ ان افراد کے خلاف عدالتی کارروائی منصفانہ نہیں تھی۔ تنظیم کے مطابق ان نوجوانوں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس میں مار پیٹ اور کرنٹ کے جھٹکے دینا شامل ہے۔
مذکورہ نوجوانوں کے خلاف سزائے موت پر عمل درامد روکنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ٹویٹر پر ٹویٹس کا تانتا بندھ گیا۔
-
ایران کو کسی بھی شرپسندی کی بھاری قیمت چکانا ہو گی: امریکی مرکزی کمان
امریکی مرکزی کمان کا کہنا ہے کہ ایران خلیج میں کسی بھی بُری سرگرمی کی بھاری قیمت کو اچھی طرح جانتا ہے۔اس حوالے سے مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینیتھ ... بين الاقوامى -
ایران: کرونا سے متاثرہ انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کی جیل سے کار گزاری
ایران میں انسانی حقوق کی خاتون کارکن اور معروف ترین سیاسی قیدی نرگس محمدی نے حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس سے متاثرہ درجنوں خواتین ... مشرق وسطی -
ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش میں ہے: وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ... بين الاقوامى