برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کرونا وائرس کی متوقع ویکسین کی تحقیق کے سلسلے میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس بات کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کرونا کی ویکسین کے حوالے سے اپنے ابتدائی تجربات کے نتائج سائنسی جریدے "لینسیٹ" میں شائع کرے گی۔ ان نتائج کے حوالے سے یہ مصدقہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ مذکورہ ویکسین ایسی اینٹی باڈیز اور T - Cells پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے جو کرونا وائرس کے خلاف مزاحمت کر سکیں۔
اگر آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کامیاب ثابت ہو گئی تو یہ رواں سال ستمبر کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔
لینسیٹ طبی جریدے نے بدھ کے روز بتایا کہ وہ آئندہ پیر کے روز مذکورہ ویکسین کے پہلے مرحلے کے تجربات سے متعلق معلومات جاری کرے گا۔ کوویڈ 19 کی یہ ویکسین برطانوی حکومت اور AstraZeneca کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں 100 سے زیادہ کمپنیاں اور محققین کی ٹیمیں کوویڈ - 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ ان میں اس وقت کم از کم 17 ویکسینز ایسی ہیں جن کے مؤثر ہونے کی جانچ کے لیے انسانوں پر ان کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔
دسمبر 2019ء میں چین میں نمودار ہونے کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سبب 579938 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ سرکاری طور پر 196 ممالک اور ریجنز میں اب تک 1.3407 کروڑ مصدقہ کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ ان میں کم از کم 7264600 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔
-
کرونا وائرس: دوسری لہر زیادہ شدید، دنیا کے کئی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وبائی مرض کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ممالک دوبارہ سے لاک ڈاؤن کی طرف لوٹنے پر مجبور ہو رہے ہیں جب کہ اس وائرس کے ... بين الاقوامى -
کرونا وائرس: ابو ظبی میں داخلے سے پہلے لیزر سکریننگ ،مثبت نتیجہ پرمزید ٹیسٹ ہوں گے
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں داخل ہونے کے خواہاں مسافروں کی لاک ڈاؤن کے دوران میں آمد کے موقع پر کووِڈ19 کی جانچ کے لیے لیزر سکریننگ کی ... بين الاقوامى -
کرونا وائرس : پاکستان میں عیدالاضحیٰ سے قبل کھلی جگہوں پر مویشی منڈیوں پر پابندی
پاکستان میں حکام نے عید الاضحیٰ سے قبل کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شہروں میں کھلی جگہوں پر مویشی اور بکرا منڈیوں لگانے پر پابندی عاید کرنے ... پاكستان