.

سعودی وزارت صحت کی کرونا وبا کے دنوں میں محتاط شادی پر دلہا دلہن کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت صحت نے ان تمام دولہا اور دلہن کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے "کرونا" وبا کے دنوں میں شادی کی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نشر کردہ ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ گذشتہ مہینوں میں مملکت کے اندروبا کے باعث شادی کی محتاط تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان شادیوں میں دلہا اور دلہن کے انتہائی قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا۔
وزارت صحت نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے کے لیے ویڈیو کلپس ریکارڈ کرایا اور اسے اپ لوڈ کیا گیا۔

کرونا وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب میں عام زندگی اور شادی بیاہ جیسے معمولات بری طرح متاثر ہوئے۔ وبا کی وجہ سے پہلے سے شادیوں کی طے شدہ تاریخیں تبدیل کی گئیں‌۔ شادیوں کی تقریبات انتہائی مختصر اور محدود رہیں اور شادی بیاہ والے گھروں میں بہت کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

رائل کورٹ کے مشیر سینیرعلماکونسل کے ممبر ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد المطلق نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی جنھوں نے کرونا کی وجہ سے اپنی شادی مختصر اور محدود رکھی۔

یہ سعودی چینل پر "فتویٰ" پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تقریبا دو نوبیاہتا جوڑے جنہوں نے کورونا کی وجہ سے شادی نہیں کی تھی لیکن وہ اپنے رشتہ داروں ، خاص طور پر خواتین کو مدعو نہیں کرپائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان نو بیاتا جوڑوں کو جو اپنی شادی کی خوشیوں میں اپنے بہت سے پیاروں کو شریک نہیں کرسکے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔