.

امیر کویت اور بحرینی فرمانروا کی شاہ سلمان کی ٹیلیفون پرعیادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی علالت کے بعد امیر کویت اور بحرینی فرمانروا نے ان سے ٹیلیفون پر عیادت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کل سوموار کے روز امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے خادم الحرمین الشریفین کو ٹیلیفون کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ امیرکویت نے شاہ سلمان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ادھر سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق سوموار کے روز بحرین کےفرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ٹیلیفون پر عیادت کی۔

"ایس پی اے" کے مطابق شاہ سلمان نے کویت کے امیر اور بحرین کے شاہ کے خلوص اور اخوت کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ شاہ سلمان کو پِتے میں تکلیف کے بعد ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ کرائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں