عراق میں سماجی کارکنوں کے اغوا اور قتل کے واقعات بدستور جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے دارالحکومت میں گذشتہ کچھ عرصے سے سماجی کارکنوں کے اغوا اور قتل کے تواتر کے ساتھ واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عراق میں کارکنوں کے قتل اور اغوا کا سلسلہ جلد ختم نہیں ہو گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک سیکیورٹی ذرائع نے پیر کی شام وسطی بغداد میں دریائے دجلہ کے قریب سے ایک جرمن کارکن کو اغوا کر لیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ "ہیلا مویس " نامی ایک جرمن سماجی کارکن کو نامعلوم افراد نے اغواکیا۔ اغوا کار دو الگ الگ کاروں میں آئے جو مویس کو اپنے ساتھ لے گئے۔

پیر کی شام سے مویس کا فون بند ہے۔ اس حوالے سے جرمن سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا مگر سفارت خانے نے کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال کے آغازبغداد سے دو فرانسیسی صحافیوں کو کئی دن تک اغوا کیا گیا۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کے تین کارکن اغوا کےدو ماہ بعد رہا ہوئے۔

گذشتہ اکتوبر میں عوامی مظاہروں کے آغاز کے بعد سے ہی درجنوں کارکنوں کو قتل یا اغوا کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ان میں سے کچھ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

حال ہی میں عراقی دانشور ہشام الہاشمی کو بغداد میں ان کے گھر کے سامنے مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں