محمد بن سلمان اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کل سوموار کے روز کویت کے ولی عہد الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ کویتی ولی عہد نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے شاہ سلمان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین کی عیادت کرنے پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کو پتے میں تکلیف کے بعد الریاض میں شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں