کویت : مصری لڑکے کا پسندیدہ کھیل جان لیوا ثابت ہوا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت میں مقیم ایک مصری لڑکا اپنے شوق کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پارکر (چھلانگیں لگانے کا کھیل) کا دیوانہ 16 سالہ لڑکا اپنے دو دوستوں کے ہمراہ عمارتوں کی چھتوں پر اس خطرناک کھیل سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ اسی دوران ایک چھلانگ کے دوران اس کا توازن بگڑا اور وہ عمارت کی چھت پر سے نویں منزل سے نیچے آ گرا۔

Advertisement

لڑکے کے دوستوں نے فوری طور پر عمارت کے چوکیدار کو اس واقعے سے آگاہ کیا جس نے وزارت داخلہ کے متعلقہ شعبے کو اطلاع دی۔

کچھ ہی دیر میں گشت کرنے والی سیکورٹی گاڑیاں اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ تاہم معائنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مصری لڑکا گرنے کے بعد ہی دم توڑ گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں