.

لبنان کی شعبا فارمز میں گاڑی کے حادثے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے مقبوضہ علاقے شعبا فارمز میں ایک فوجی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں بدھ کے روز ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرا جانے کے نتیجے میں پیش آیا جس سے ایک فوجی ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

ادھر شام میں بمباری کے دوران لبنانی حزب اللہ کے ایک کمانڈر کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی طرف سے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر مزارع شعبا اور شام کے وادی گولان میں فوج کو ہائی الرٹ کیا ہے۔

شام میں اسرائیلی طیاروں‌ کی بمبار کے بعد شمالی محاذ پر انتباہی حالت کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر واقع شمالی علاقے میں معمول کی مشقیں منسوخ کر دیں۔

اسی سیاق میں اسرائیلی فوج نے لبنان کے مجیدیہ علاقے میں شیبہ فارمز کے نواح میں چھوڑنے والے گولے داغے۔

لبنانی قومی میڈیا ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے علاقے میں روایتی گولہ بارود کے ساتھ کی جانے والی مشقوں کے دوران مقبوضہ شعبا فارمز کے بسطرہ میں ایک فارم کے قریب اسرائیلی ٹینک سے 14 گولے داغے۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی مشقوں کے دوران فائر کیے گئے کچھ گولوں کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے آگ سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لیے طلب کیا۔