بغداد میں اتحادی فوج کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز بغداد کے جنوب میں امریکی زیرقیادت عالمی اتحادی فوج کے زیر استعمال فوجی اڈے پر چار کاٹیوشا راکٹ گرے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ راکٹ بسمایا اڈے پر گرے جہاں اسپانوی فوجی داعش کے خلاف لڑنے کے لیے امریکی زیرقیادت اتحاد میں شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ اتحاد عراق میں اپنی افواج کی تعداد کو کم کررہا ہے۔ گذشتہ کئی مہینوں سے بغداد میں راکٹ اور مارٹر گولوں سے عالمی اتحادی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس دوران بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر بھی متعدد بار راکٹ اور میزائل حملے کیے گئے۔ امریکا ان حملوں کی ذمہ داری عراق میں موجود ایرانی کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر عاید کرتا ہے۔ گذشتہ روز ہونے والے راکٹ حملوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں