سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور مملکت میں فوج اور دفاعی نظام بھیجنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔
خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ میں نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ، لیفٹیننٹ جنرل مارک ملی سے ملاقات کی ہے۔ ہم دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کے جامع فریم ورک کے مطابق ،خطے کے استحکام کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیتے ہیں۔
التقيت برئيس هيئة الأركان المشتركة الأمريكية الفريق أول/ مارك ميلي، حيث أكدنا على رؤية البلدين المشتركة في حفظ استقرار المنطقة وشراكتنا الاستراتيجية في كل ما يحقق الأمن والسلم الدوليين، وفق الإطار الشامل للعلاقات التاريخية بين البلدين الصديقين. pic.twitter.com/jr1TZf51Bq
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) July 27, 2020
ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے دونوں دوست ممالک کی مشترکہ کوششوں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے میدان میں مل کر کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔