الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے شاہ عبد العزیز کمپلیکس سے غلافہ کعبہ کی خانہ کعبہ شریف تک پہنچانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
غلاف کعبہ کی منتقلی کا عمل ایک مربوط بیڑے کے ذریعے کیا جائے گا اور اس دوران وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران کرونا وبا "کووڈ - 19" کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
سعودی پریس ایجنسی ، "ایس پی اے" کے مطابق الحرمین الشریفین کی فنی سروسز کے ڈائریکٹر فہد العبدلی نے بیان کہا کہ غلاف کعبہ کو خانہ کعبہ شریف تک پہنچانے کے لیے ایک بڑے ٹرک پر لایا جاتا ہے۔ اس ٹرک پر غلاف کعبہ کے مختلف اجزا کو محفوظ طریقے سے لایا جاتا ہے۔ اس گاڑی کی معاونت کے لیے ایک پیک اپ گاڑی اور تکنیکی عملے کے تعاون سے ایک موبائل ورکشاپ کے لیے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ یہ عملہ انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ غلاف کعبہ کو گاڑی سے اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کی زینت بنانے کی خدمت سرانجام دیتا ہے۔