یوم عرفات کو الشیخ المنیع امامت اور خطبہ کے فرائض انجام دیں گے: اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاہی دیوان کے مشیر اور سپریم علماء کونسل کے رکن الشیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع کو امسال یوم عرفات کے موقع پر خطبہ حج کا امام مقرر کیا ہے۔

اس امر کی تصدیق مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ امور کے نگران ادارے کی جنرل پرزیڈنسی نے منگل کے روز کیا ہے۔ واضح رہے کہ یوم عرفات کے موقع پر دیے جانے والے خطبہ کی مسلمانوں کے ہاں بہت زیادہ قدر ومنزلت پائی جاتی ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں