ایران میں پراسرار حادثوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں بڑی تنصیبات اور ٹھکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس سلسلے میں تازہ ترین واقعے کے حوالے سے ایرانی میڈیا نے منگل کے روز بتایا ہے کہ مغربی صوبے کرمانشاہ میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے۔
ابھی تک دھماکے کی نوعیت، وجوہات اور جانی نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ ایک ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی "اِسنا" کے مطابق آگ ایندھن سے بھرے ٹرکوں میں دھماکے کے سبب لگی۔
دوسری جانب "ایران انٹرنیشنل" نے سوشل میڈیا پر ایرانی حلقوں کی جانب سے وائرل ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس وڈیو میں کرمانشاہ کے قصبے دولت آباد میں صنعتی علاقے کے اندر ایندھن کے ایک ٹینک میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑکی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اس دوران دھوئیں کے گہرے بادل آسمان کی جانب اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مقطع فيديو على مواقع التواصل الاجتماعي الإيرانية، يظهر حريقا هائلا في مخزن وقود بالمنطقة الصناعية في بلدة "دولت آباد" بمحافظة كرمانشاه، غربي إيران. فيما تقول وكالة "إيسنا" إن #الحريق حدث بسبب #انفجار شاحنات محملة بالوقود pic.twitter.com/hayDtPMjiO
— إيران إنترناشيونال-عربي (@IranIntl_Ar) July 28, 2020
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جون کے اواخر سے ایران میں عسکری، صنعتی اور جوہری مقامات پر آگ لگنے اور دھماکے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ تیل صاف کرنے کی ریفائنریز، پاور اسٹیشنز ، کارخانے اور کمپنیاں بھی ان حادثات کی لپیٹ میں آئی ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں کم از کم 14 دھماکے سامنے آئے ہیں۔ ان میں تہران کے مشرق میں بارشین فوجی اڈے کے نزدیک دھماکا اور اصفہان میں نطنز کی تنصیب پر یورینیم کی افزودگی کے سینٹری فیوجز کو نشانہ بنانا اہم ترین ہیں۔
اسی طرح سیٹلائٹ کی نئی تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ جمعہ 10 جولائی کی صبح تہران کے مغرب میں غرمدرہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ تصاویر Planet Labs نامی کمپنی کے ذریعے حاصل کی گئیں۔ تصاویر سے ظاہر ہوا کہ اس واقعے کے نتیجے میں جائے مقام پر 22 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں آگ بھڑک اٹھی۔