عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خادم حرمین شریفین کی صحت کی بابت دریافت کیا۔
اس موقع پر شہزادہ محمد نے ایک بار پھر یہ موقف دہرایا کہ "سعودی عرب برادر ملک عراق کے امن اور استحکام کی شدید خواہش رکھتا ہے۔ مملکت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کی ترقی کی بھی خواہاں ہے"۔ یہ بات سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) پر جاری ایک بیان میں سامنے آئی۔
سعودی شاہی دیوان نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ شاہ سلمان کا پِتّے کا آپریشن ہوا ہے۔ کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں ہونے والی Laparoscopic surgery میں سعودی فرماں روا کا پِتّہ نکال دیا گیا۔