حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مصر کے ایک غریب نواز ڈاکٹر محمد المشالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر المشالی منگل کے روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ میں پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں حاکم دبئی نے لکھا کہ ڈاکٹر محمد المشالی ... پیارے جمہوریہ مصر کے ایک مختلف قسم کی امید ساز غریبوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے والے اور 50 سال انسانیت کی خدمت میں سرگرم رہنے والے آج ہمارے درمیان نہیںرہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس سے بلند مراتب عطا فرمائے۔
الدكتور محمد المشالي.. من جمهورية مصر الحبيبة .. صانع أمل من نوع مختلف .. 50 عاماً من حياته لأجل علاج الفقراء. نموذج للأطباء .. وقدوة للعظماء.. رحمه الله .. وأسكنه الفردوس الأعلى من جنته في مقعد صدق عند مليك مقتدر .. pic.twitter.com/8IIehydFfR
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) July 28, 2020
پیارے جمہوریہ مصر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد المشالی غریبوں کے ساتھ سلوک کرنے کے لیے اپنی زندگی کے 50 سال مختلف قسم کی امیدوں کو اجاگر کرتے رہے۔ وہ ڈاکٹروں کے لیے ایک نمونہ اور عظیم لوگوں کے لیے رول ماڈل تھے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد مشالی 76 برس کی عمر میں کل منگل کے روز مصر میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کے جسم میں خون کی گردش میں اچانک کمی ان کی موت کا باعث بنی۔
معروف مصری ڈاکٹر کے بیٹے ولید مشالی نے بتایا کہ ان کے والد کی موت گھر پر ہوئی۔