مدینہ منورہ گورنری نے فوٹوگرافروں اور آرٹسٹوں کی تیار کردہ سیرت نبوی سے متعلق اہم ترین تاریخی ، اسلامی ، اور آثار قدیمہ پر مشتمل تصاویر کو محفوظ کیا ہے۔ مجموعی طورپر 23 نادر ونایاب تصاویر اور پینٹنگز میں سے 14 فوٹو گروفروں کی تیار کردہ ہیں۔ انہیں کسی نمائش ہال میں سجانے کے بجائے مدینہ گونری کی عمارت کے مختلف ہالوں اور گیلریوں میں سجایا گیا ہے۔
ان تصاویر میں مسجد نبوی شریف، روضہ رسول، میقات مسجد ، کوہ احد اور سید الشہدا کے علاقے کے نشانات کے ساتھ ساتھ علا گورنری اور خطے کے ساحلی شہروں کے کچھ نشانات بھی دکھائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد امارت کے زائرین کو خطے کی اسلامی تاریخ اور قدیم تہذیبی علامات سے روشناس کرنا ہے۔
پیشہ وارانہ بنیاد پر تصاویر کے حصول کے لیے "ارتھ" ایئر کی 14 رکنی فوٹوگرافی ٹیم گائروسکوپ اور پیرا گلائڈنگ کا استعمال کیا۔