امریکا نے ایران پر معدنیات اور تعمیراتی شعبے میں‌ پابندیوں میں توسیع کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کی شام ایران میں معدنیات اور تعمیراتی شعبوں کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا اعلان کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پابندیوں میں توسیع میں ایران کے جوہری ، میزائل اور فوجی پروگراموں سے متعلق 22 آرٹیکلز شامل ہیں۔

پومپیو نے یاد دلایا کہ ایران کے جوہری ، میزائل اور فوجی پروگراموں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
اسی تناظر میں‌ بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران میں تعمیراتی شعبے کو کنٹرول میں لے رکھا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب کی تعمیراتی کمپنی اور اس کی ذیلی تنظیمیں بین الاقوامی پابندیوں کے تابع ہیں کیونکہ وہ فورو کی افزودگی سائٹ کی تعمیر میں براہ راست ملوث ہیں۔

پومپیو نے اسے ایران پر عاید کی جانے والی معدنیات سے متعلق پابندیوں "نمایاں توسیع" کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے اشیاء کی ایران کو نقل و حمل کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب تقریبا 100 کمپنیوں کو براہ راست چلا رہا ہے۔ ان کمنیوں‌ کی مالیت 12 ارب ڈالر سےزیادہ ہے۔ ان میں خاتم الانبیا فاؤنڈیشن کے ساتھ 800 کے قریب ذیلی کمپنیاں وابستہ ہیں۔ اس کے ذریعے ان کمپنیوں‌ نے ہزاروں سرکاری ٹھیکے حاصل کے اور انہیں اپنی کمائی کا ذریعہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں