ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں اور انتہائی دباؤ کا راستہ اپنا کر امریکا کا اپنے مقاصد کی تکمیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ایرانی معیشت کو زمین بوس کرنا ہے۔ خامنہ ای نے زور دے کر کہا کہ تہران امریکا کے مطالبے کے مطابق اپنا بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام ہر گز نہیں روکے گا۔
جمعے کے روز جاری بیان میں ایرانی رہبر اعلی نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل نے ایرانیوں اور عراقیوں کے بیچ یک جہتی کو گہرا بنانے میں کردار ادا کیا۔ ایران ہر گز امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا جو تہران کے علاقائی نفوذ کو محدود کرنے اور ایران کے آگے بڑھنے پر روک لگانے کی کوششوں میں ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کا سربراہ قاسم سلیمانی رواں سال جنوری میں بغداد کے ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔
خامنہ ای نے ایرانی جوہری معاہدہ بچانے میں ناکامی پر یورپی قوتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ "یورپی طاقتوں نے کھوکھلے وعدوں کے ذریعے ایران کی معیشت پر کاری ضرب لگائی"۔
خامنہ ای نے تمام ایرانیوں پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف معرکے میں صف بستہ ہو جائیں۔
ایرانی رہبر اعلی نے زور دیا کہ ملک کو تیل کی برآمدات پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کی شام ایران میں معدنیات اور تعمیرات کے شعبوں پر عائد پابندیوں میں توسیع کا اعلان کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندیوں میں توسیع میں ایران کے جوہری ، میزائل اور فوجی پروگراموں سے متعلق 22 آرٹیکلز شامل ہیں۔ پومپیو نے یاد دہانی کرائی کہ ایران کے جوہری ، میزائل اور فوجی پروگراموں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
-
ایران میں شوگر کارکنان کے دھرنے کے 40 روز، امریکا کی خامنہ ای کی دولت کی یاد ہانی
ایران میں جاری شوگر فیکٹری کے کارکنان کے مظاہروں کو 40 روز سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ یہ لوگ اپنے سلب کیے گئے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ... مشرق وسطی -
ایران جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کو کبھی نہیں بھولے گا: علی خامنہ ای
ایران کے رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے فضائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو کبھی نہیں بھولے گا اور امریکا ... بين الاقوامى -
خامنہ ای کے خلاف احتجاج، ایرانی شہری کی خود کشی کی کوشش
"تم ملک کو چالیس سال سے لوٹ رہے ہو" مشرق وسطی