ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپکر علی لاری جانی ایک بار کرونا کی بیماری سے گذرنےاور صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اس بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہیں دوبارہ کرونا کی تصدیق کے بعد گذژتہ بدھ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی لاری جانی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں تہران کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے علی لاری جانی کے دوبارہ کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ لاری جانی کی صحت بہتر ہے اورا نہیں جلد ہی اسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے دفتر کے کئی سینیر عہدیدار، ارکان پارلیمنٹ اور حکومتی اہلکار 'کوویڈ 19' کا شکار ہونے کے نتیجے میں وفات پو چکے ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق پورا ملک اس وقوت کرونا کی لپیٹ میں ہےمگر حکومت نے شدت پسند حلقوں کے سخت دبائو پر محرم الحرام کے موقعے پر مذہبی ماتمی جلوس نکالنے اور شہادت امام حسین کے موقع پر تقریبات کی اجازت دے دی ہے۔