حُجاج کرام کرونا کی وبا سے مکمل طورپر محفوظ ہیں: سعودی وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وازارت حج نے باور کرایا ہے کہ حجاج کرام میں کرونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ تمام حجاج کرام وبا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند اور تندرُست ہیں۔

Advertisement

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی وزرات صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العال نے روزانہ کی کرونا بریفنگ کے موقعے پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب تک تمام حجاج کرام کرونا کی وبا سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ حکومت نے حج کے موقعے پر تمام ہنگامی طبی اقدامات کیے ہیں۔ مشاعر مقدسہ میں ہنگامی طورپر فیلڈ اسپتالوں میں 1456 بستر تیار کیے ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے لیے 331 جب کہ قرنطیہ کے مریضوں کے لیے 272 بستر تیار کیے گئے ہیں.

ادھر سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے بتایا کہ حجاج کرام میں کچھ غیر مجاز افراد کو داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حجاج کرام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان میں سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں