سعودی وزیر خارجہ کی اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کل جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جو ایف لوڈریان سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی وزیرخارجہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ان کی فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ خوش ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، خطے کی صورت حال اور علاقئی امن استحکام کے ساتھ ساتھ 'جی 20' کے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی ہم منصب سے ہونے والی بات چیت میں لیبیا کی صورت حال اور یمن میں سعودی عرب کی مساعی سے جنگ بندی کی کوششوں پر بھی تبادلی خیال کیا گیا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں امن استحکام کے لیے پیرس سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں