مناسکِ حج کے تیسرے روز حجّاجِ کرام مصروف ترین دن گزار رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں آج 10 ذو الحجہ کو مناسکِ حج کا تیسرا روز ہے۔ حجاج کرام سب سے بڑے جمرہ "العقبہ" کی رمی کرنے کے بعد قربانی کریں گے اور پھر سر منڈا کر احرام کی حالت سے باہر آ جائیں گے۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ جا کر مسجد حرام میں طواف زیارت کریں گے اور پھر واپس آ کر رات مِنی میں ہی گزاریں گے۔

واضح رہے کہ 10 ذو الحجہ مناسکِ حج میں حجاج کرام کے لیے مصروف ترین دن ہوتا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل حجاج کرام نے گذشتہ روز 9 ذو الحجہ کو حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا تھا۔ جمعرات کی شب مزدلفہ میں گزار کر حجاج کرام آج جمعے کو نماز فجر کے بعد مِنی واپس لوٹ آئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی مرکز برائے انسداد امراض نے ایک بیان میں بتایا کہ رواں‌ سال حج سیزن پر صحت پروٹوکول کی روشنی میں حجاج کرام کو جراثیم سے پاک (سینیٹائزڈ) کنکریاں تھیلی میں بند کر کے فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق رمی جمرات کے لیے حجاج کو چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک وقت میں ایک سے زائد گروپ کو رمی کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ رمی جمرات کے دوران حجاج کرام کے درمیان 2.5 میٹر کے سماجی فاصلے پر بھی پوری طرح عمل درامد یقینی بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں