.

ایران میں تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے ملازمین نے ہڑتال کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں حکومت کی طرف سے تنخواہوں‌ کی عدم ادائیگی پر ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم پیٹرو کیمیکل کے کارخانوں میں ملازمین نے ہڑتال شروع کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے ملازمین اور ان کی نمائندہ قیادت نے تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے اور ان دیگر مالی مراعات فوری پوری کرنے پر زور دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کل ہفتے کے روز ضلع فارس کی بارسیان آئیل ریفائنری میں‌ ملازمین نے ہڑتال کی اور کام کا بائیکاٹ کیا۔ اس کے علاوہ اسی شہر میں واقع لامرد پیٹرو ۔ کیمیکل فیکٹری، جنوبی اھواز کے عبادان، جزیرہ قشم میں قائم آئل ریفائنری اور جنوبی کنعان میں آئل فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک کام کا بائیکاٹ اور ہڑتال جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ ایران میں حالیہ ایام میں‌ درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ ہونے کے باوجود ایران نے تیل کی پیداواری یونٹوں میں کام نہیں‌ روکا۔