ترکی، لیبیا میں‌ لڑائی کے لیے 17 ہزار اجرتی جنگجو طرابلس بھیج چکا: آبزرویٹری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے سیرئن آبزر ویٹری نامی مانیٹرنگ گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی جانب سے شامی جنگجوؤں‌ کو لیبیا کے محاذ پر بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی گذشتہ چند ماہ کے دوران 18 سال سے کم عمر کے 350 بچوں سمیت 17 ہزار جنگجو طرابلس بھیج چکا ہے۔

شامی آبزرویٹری کے بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ انقرہ، طرابلس میں‌ اپنی وفادار قومی حکومت کی مدد کے لیے بڑی تعداد میں شامی جنگجو بھیج رہا ہے۔ ترکی اور شام میں ان جنگجوؤں کو عسکری تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement

بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ لیبیا پہنچنے والے اجرتی قاتلوں‌ کی تعداد دس ہزار سے زاید ہے جن میں 2500 کا تعلق تونس سے ہے۔

شامی آبزرویٹری نے انکشاف کیا کہ شامی اور دوسرے چھ ہزار غیر ملکی اجرتی جنگجو لیبیا میں لڑائی کے کنٹریکٹ کے خاتمے کے بعد واپس پہنچے ہیں۔

داریں اثنا لیبیا کی خود ساختہ نیشنل آرمی میں شعبہ اخلاقیات سربراہ بریگیڈیئر خالد المحجوب نے ہفتے کے روز کہا کہ لیبیائی فوج ملک میں کی ترکی کی بھی پیش قدمی کا بھرپور جواب دے گی۔

انہوں نے جنگ بندی کے لیے قاہرہ فارمولے، اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی کی اپیل پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ترکی قومی حکومت ترکی کی مدد سے جنگ بندی کے بجائے جارحیت پر اتر آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں