سعودی فوٹو گرافر نے کوندتی بجلی کا منظر کیمرے میں کیسے محفوظ کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں قدرتی حسن کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے شوقین ایک فوٹو گرافر نے الباحہ کے علاقے میں آسمانی بجلی کوندننے کے مناظر کی منفرد تصاویر کا ذخیرہ تیار کیا ہے۔ آسمانی بجلی کوندننے کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں‌ محفوظ کرنا اتنا آسان نہیں مگر فوٹو گرافر علی سلیمان الغامدی نے یہ مشکل بھی آسان کر دی۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الغامدی نے کہا کہ آسمانی بجلی کے مناظر کو کیمرے میں‌ محفوظ کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ آسمان پر بجلی کڑکنے کی جگہ کا پہلے علم نہیں ہوتا۔ اچانک کسی وقت بجلی مشرق میں چمکتی ہے اور اسی لمحے مغرب میں دکھائی دیتی ہے۔ اس لیے آسمانی بجلی کی تصاویر اتارنا ایک صبر آزما، بہت احتیاط اور پیشہ وارانہ مہارت کا تقاضا کرتی ہے۔

اس نے فوٹو گرافروں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کیمرے کی آنکھ میں بجلی کوندننے کا منظر محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے یہ تعین کریں کہ ممکنہ طور پر بجلی کہاں‌ چمک سکتی ہے۔ جہاں بجلی کے بار بار زیادہ چمکنے کے امکانات ہوں وہاں‌ اپنے کیمرے کو فوکس کریں۔

ایک سوال کے جواب میں علی سلیمان الغامدی نے کہا کہ آسمانی بجلی چمکنے کے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے عمل میں جلدی کرنا ہوگی کیونکہ بجلی پلک جھپکتے کڑکتی اور اپنی سمتیں بدلتی رہتی ہے۔ اس نے اس حوالے سے 'ایس ایل آر' کیمرے کو زیادہ موزوں قرار دیا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز الباحہ گورنری میں بعض مقامات پر تیز اور بعض میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں موسم خوش گوار ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں