.

غزہ پٹی سے داغا جانے والا راکٹ تباہ کر دیا : اسرائیلی فوج کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اس نے اتوار کی شب غزہ پٹی میں مسلح عناصر کی جانب سے داغا جانے والا راکٹ فضا میں تباہ کر دیا۔ یہ اپنی نوعیت کا نایاب حملہ ہے جس نے ایک ماہ سے جاری نسبتا سکون کی حالت کو منقطع کر دیا۔

جنوبی اسرائیل کے شہر سدیروت میں فضائی حملے کے حوالے سے سائرن بھی بجائے گئے۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کے آئرن ڈوم سسٹم نے غزہ سے آنے والے راکٹ کو مار گرایا۔

اس دوران کسی جانی یا مادی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک سواری کو نقصان پہنچا۔

اس سے قبل غزہ میں مسلح عناصر نے جولائی کے اوائل میں اسرائیل کی سمت تین راکٹ داغے تھے مگر ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابھی تک کسی جانب سے اتوار کے روز راکٹ داغے جانے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔

غزہ پٹی میں تین جنگوں اور محدود سطح پر متعدد معرکوں کے بعد اسرائیل اور حماس تنظیم نے حالیہ مہینوں میں غیر سرکاری طور پر طے پائی جانے والی فائر بندی کی بڑی حد تک پاسداری کی ہے۔