اسرائیل کی بیروت میں دھماکوں میں ملوّث ہونے کی تردید ، امریکا کی صورت حال پر نظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو تباہ کن دھماکوں میں ملوّث ہونے کی تردید کردی ہے جبکہ اس کے پشتیبان امریکا کا کہنا ہے کہ وہ دھماکوں کے بعد کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیل کے ایک عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ صہیونی ریاست کا بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Advertisement

اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشکنازی نے این 12 ٹیلی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے حادثاتی طور پر ہوئے ہیں اور یہ وہاں لگنے والی آگ کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔

ادھر واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ایک خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا لبنان میں رونما ہونے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ اس ناگہانی صورت حال میں لبنان کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صورت حال کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں