بیروت دھماکوں کی آوازیں قبرص میں بھی سنی گئیں: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کے شہر بیروت میں منگل کی شام ہونے والے دھماکوں کی شدت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی آواز دو سو کلومیٹر قبرص تک سنی گئی۔

قبرص کے مقامی میڈیا کے مطابق بیروت بندر گاہ پر ہونے والے دھماکوں میں شہر کے طول وعرض میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ان دھماکوں میں بیسیوں افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔ رائیٹرز کے مطابق اب تک دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement

مقامی ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ہولناک تصاویر اور ویڈیو فوٹیج کے اندر لوگوں کو ملبے کے نیچے دبے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دھماکے سے کئی کلومیٹر دور علاقے میں عمارتوں کا ملبہ اور ٹوٹے ہوئے شیشے پھیلے ہوئے ہیں۔

لبنان ان دنوں دگرگوں معاشی صورتحال سے دوچار ہے جس میں ملک کی کرنسی کی قدر انتہائی حد تک گرنے سے افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا خصوصی ٹرائیبونل اختتام ہفتہ دو ہزار پانچ کو رفیق حریری قتل سے متعلق دھماکے کا فیصلہ سنانے جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں